کراچی (اسٹاف رپورٹر )سندھ ہائی کورٹ نے عدالتی احکامات کے باوجود ریٹائرڈ افسر کو پنشن نہ دینے پر ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو عدالتی احکامات کے باوجود ریٹائرڈ افسر کو پینشن جاری نہ کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل اسد اللّٰہ بلو ایڈووکیٹ نے کہا کہ عدالت نے ایڈیشنل ڈائریکٹر میڈیکل سروس ڈاکٹر کریم چنہ کو پینشن جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔ ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی 2022سے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کررہے۔ عدالت نے ڈی جی سول اتھارٹی کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔