• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈالر مافیا کیلئے ایک اور بری خبر، لسٹیں بن گئیں، اب گھروں پر چھاپے پڑینگے

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

حساس اداروں نے اب ڈالروں کی ذخیرہ اندوزی کرنے والی مافیا کے گھروں پر ایف آئی اے کی مدد سے چھاپے مارنے کی تیاری کر لی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈالرز کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن کا اگلا مرحلہ شروع کیا جا رہا ہے۔

ذخیرہ کیے گئے ڈالروں کی برآمدگی کے لیے ایف آئی اے اور حساس ادارے اب گھروں پر چھاپے ماریں گے۔

ذرائع کے مطابق ایکسچینج کمپنیز سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کی مدد سے ملک بھر میں گھروں کی نشان دہی کر لی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق حساس اداروں کو کریک ڈاؤن کے بعد اداروں کے پاس مافیاز کے گھروں میں ڈالر ذخیرہ کرنے کی مستند اطلاعات ملی ہیں۔

حساس اداروں نے غیر معمولی تعداد میں ڈالر لینے والوں کی فہرست حاصل کر لی۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اور حساس ادارے گھروں پر ٹارگٹڈ چھاپہ مار کارروائی کریں گے۔

گھروں میں ڈالرز چھپانے والوں کو گرفتاری اور جیل میں قید کی سزائیں ملیں گی۔

ڈالر مافیا کے خلاف جاری کریک ڈاؤن سے اب تک ڈالر 31 روپے سستا ہو چکا ہے۔

یکم ستمبر کو ڈالر 328 روپے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید