• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے اپنے تمام ایف 35 لڑاکا طیارے گراؤنڈ کرنے کا حکم دیدیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکا نے اپنے تمام اندرون اور بیرون ملک ایف 35 لڑاکا طیارے گراؤنڈ کرنے کا حکم دے دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ حکم گزشتہ روز ایف 35 بی لڑاکا طیارے کے ریاست ساؤتھ کیرولائنا میں پرواز کرتے ہوئے لاپتہ ہونے کے بعد جاری کیا گیا ہے۔

امریکی فضائیہ کی چارلسٹن ایئربیس نے طیارے کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کی تھی۔

رپورٹس کے مطابق پرواز کے دوران کچھ فنی خرابی کی وجہ سے میرین کور کے پائلٹ نے پیراشوٹ سے چھلانگ لگا لی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید