ا گریٹر مانچسٹر/بولٹن(ابرار حسین )گریٹر مانچسٹر پولیس کے مطابق بتایا گیا ہے کہ ایک دھمکی آمیز ای میل جس نے شمال مغرب میں اسکولوں میں لاک ڈاؤن کو جنم دیا تھا، گریٹر مانچسٹر کے چھ اسکولوں کو بھیجی گئی تھی جن میں مانچسٹر ہائی سکول فار گرلز، مانچسٹر گرائمر اور ودنگٹن گرلز سکول ان اداروں میں شامل تھے جس نے ʼطلباء اور عملے کو دھمکیاں دیں، چند روز قبل ہنگامہ آرائی کے دوران استعمال کی جانے والی ایک پولیس وین پولیس افسران اور سیکورٹی عملہ تینوں اسکولوں کے باہر پہرے میں کھڑے تھے کیونکہ طلباء کو اندر ہی رہنے پر مجبور کیا گیا تھا۔ تاہم گریٹر مانچسٹر پولیس نے کہا تھا کہ کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہےلیکن اس بات کی تصدیق کی ہے کہ خطے کے چھ اسکولوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔چیشائر پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ افسران ʼیقین دلانےʼ کے لیے آج ʼاہم اوقاتʼ پر اسکولوں میں گشت کریں گے۔ پولیس ترجمان کے مطابق "منگل 12 ستمبر کو چیسٹر اور ایلیسمیر پورٹ کے علاقوں میں متعدد اسکولوں کو بھیجی گئی ایک بدنیتی پر مبنی ای میل کی تحقیقات جاری ہے اور تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔