• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی بلوچستان کے ہر کونے میں فعال ہو رہی ہے، کرن بلوچ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات محترمہ کرن بلوچ نےکہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی صوبائی صدر میر چنگیز جمالی اور جنرل سیکرٹری لالہ روزی خان کاکڑ کی قیادت میں بلوچستان کے کونے کونے میں فعال ہو رہی ہے،صوبے کی اہم سیاسی شخصیات اور سیاسی کارکن آئے روز پیپلز ارٹی میں شامل ہو رہے ہیں جو پارٹی کی مقبولیت کا ثبوت ہے بلوچستان کے عوام کی پیپلزپارٹی جیسی ملک گیر جماعت کے پلیٹ فارم پرمنظم ہونا خوش آئندہے۔ جس سے بلوچستان کے عوام کی احساس محرومی اور دیرینہ مسائل ومشکلات کا حل ممکن ہوسکے گا کیونکہ ملک گیر پارٹی ہی بلوچستان کو مسائل کے گرداب سے نکال سکتی ہے،انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں عوام پاکستان پیپلزپارٹی کے جھنڈے تلے متحدہورہے ہیں اور مرکز اور صوبوں میں آئندہ دور پاکستان پیپلزپارٹی کا ہوگا ۔ پاکستان پیپلز پارٹی انتخابات میں شاندار کامیابی کے ساتھ جیتے گی آئندہ حکومت میں بلاول بھٹوزرداری وزیر اعظم ہو نگے۔
کوئٹہ سے مزید