• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گندم کا نرخ ساڑھے 4 ہزار اور گنے کا 6سو روپے من مقرر کیاجائے، خالد حسین

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین کسان اتحاد رجسٹرڈ خالد حسین باٹھ نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گندم کا سرکار ی نرخ ساڑھے 4 ہزار روپے اور گنے کا 600 روپے مقرر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسانوں کو ریلیف دلانے کے لئے کسان اتحاد کے پلیٹ فارم سے چاروں صوبوں کی تنظیموں کے ساتھ مل کر اسلام آباد کی جانب مارچ کریں گے یہ بات انہوں نے کسان ڈے کے موقع پر جمعرات کو اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ دو سال سے کسانوں کو گندم کا سرکاری نرخ نہیں دیا جارہا جبکہ شوگر مل مالکان کسانوں کو لوٹ رہے ہیں گنے کا ریٹ 400 روپے فی من جبکہ چینی 200 روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے اس تناسب سے گنے کا ریٹ 600 روپے فی من ہونا چاہیئے انہوں نے کہا کہ ملک میں آلو کی فصل تیار ہے لیکن خریدنے والا کوئی نہیں جب ہماری فصلیں تیار ہوتی ہیں تو ریٹ گر جاتا ہے جس سے کسان مالی مشکلات سے دو چار ہیں کاٹن کی گزشتہ برس کے مقابلے میں اس سال پیداوار کم رہی ہے اس لئے باہر سے کاٹن منگوانی پڑتی ہے جس سے ہمارے کسانوں کو فائدہ کی بجائے نقصان اٹھانا پڑرہا ہے۔
کوئٹہ سے مزید