کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)بلوچستان ریونیو اتھارٹی نے ٹیکس چوری میں ملوث کوئٹہ کے دو ریسٹورنٹس کا ریکارڈ تحویل میں لے لیا ۔ بلوچستان ریونیو اتھارٹی کے حکام کے مطابق بی آر اے نے تمام ریسٹونٹس کو 20روز میں ٹیکس رجسٹریشن کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی جس کے مکمل ہونے پر کوئٹہ سے ٹیکس چوری میں ملوث ریسٹورنٹس کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے ،حکام کے مطابق منگل کو چیئرمین بلوچستان ریونیو اتھارٹی عبداللہ خان کی ہدایت پر کمشنر بی آر اے فہد شبیرنے شہر کے مختلف علاقوں میں قائم ٹیکس نادہندہ ریسٹورنٹس، جن میں گوگو پیزا اور فوربرادرزشامل ہیں کے خلاف قانونی اقدامات اٹھاتے ہوئے ریکارڈ تحویل میں لے لیا ہے ۔ حکام کے مطابق ریکارڈ سے جائزہ لیا جائیگا کہ آیا دونوں ریسٹورنٹس ٹیکس چوری، انڈر انوائسنگ سمیت کسی دیگر غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں ہیں ۔ بی آر اے حکام کے مطابق کارروائی کا مقصد ٹیکس قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانا۔