کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر و سیاسی کمیٹی کے صدر زاہد اختر بلوچ نے کہا ہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں پانی کی قلت ، بجلی ، گیس لوڈشیڈنگ ، بدامنی ، شاہراہوں کی بندش ، معصوم لاتعلق لوگوں کی جبری گمشدگی کا نوٹس لیا جائے عوام کے مسترد شدہ نااہل لوگوں کو مسلط کرکے جمہوریت و سیاست کو بدنام کردیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب اور وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پانی کا نظام ٹھیک کرکے زراعت میں جدت لاکر عوام کا معیار زندگی بہتر بنایا جائے بلوچستان کے عوام و تاجروں کو ایران سے سستے تیل و گیس سمیت قانونی تجارت کے مواقع فراہم کیے جائیں امن و امان ٹھیک کرکے بلوچستان کو امن و سکون دیاجائے ٹور ازم کو بہتر بناکر امن و امان قائم اورفی کس آمدنی میں اضافہ کیاجائے۔