• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رابطہ تحریک کی قومی کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے، راحب بلیدی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وائس چیئرمین مصطفی نواز کھوکھر کا بلوچستان بار کونسل کے چئیرمین ایگزیکٹو کمیٹی راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ سے رابطہ تحریک کی قومی کانفرنس 20 ،21 دسمبر میں شرکت کی دعوت دی ۔ دریں اثنا بلوچستان بار کونسل کے چئیرمین ایگزیکٹو کمیٹی راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیراہتمام 20 اور 21 دسمبر کو ہونے والی قومی کانفرنس کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں قومی کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے ، اس وقت ملک میں آئینی ، معاشی اور سیاسی بحران ہے ، ملک میں جمہوریت برائے نام ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ 26 ویں اور 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد جوڈیشری کو مکمل طور ایگزیکٹیو کے کنٹرول میں رکھا گیا ہے ، ملک میں کرپشن اقرباء پروری لاقانونیت عروج پر ہے ، آئی ایم ایف کی حالیہ رپورٹ کے مطابق موجودہ دور حکومت میں 7000 ارب کی بے ضابطگیاں کی گئی ہیں ، سیاسی قائدین کو جیل میں رکھا گیا ہے امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے ، انسانی حقوق کی پامالی عروج پر ہے ، میڈیا پر پابندی ہے ان حالات میں تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین ، وکلاء، سول سوسائٹی ، تاجر تنظیموں ، مزدور ، کسانوں ، طلباء کو منظم و متحد کرکے آئین کو اصل شکل میں بحال کرنے کی ضرورت ہے۔
کوئٹہ سے مزید