• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی سی کی زیر صدارت بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اجلاس

کوئٹہ ( خ ن) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس ہوا اجلاس میں ڈائریکٹر کالجز محمد حسین بلوچ، ضلعی الیکشن کمشنر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، بلوچستان یونیورسٹی، بیوٹمز ، ایس بی کے یونیورسٹی اور محکمہ تعلیم کے افسران نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام جامعات، اسکولوں اور کالجوں کے اسٹاف کو الیکشن ٹریننگ دی جائے گی اور انہیں بلدیاتی انتخابات کے دوران مختلف ذمہ داریاں سونپی جائیں گی ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے ہدایت کی کہ تمام عملہ بروقت الیکشن ٹریننگ مکمل کرے اور اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دے انہوں نے واضح کیا کہ غیر حاضر یا غفلت برتنے والے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اجلاس میں شفاف، منصفانہ اور پرامن بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔
کوئٹہ سے مزید