کوئٹہ(پ ر) سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان عبدالقدیر اعوان نے دارالسلام سوسائٹی کورنگی کراچی میں جلسہ بعثت رحمت عالم ﷺ سے خطاب کرتے ہوئے کہاہےکہ آپ ﷺ رحمۃللعالمین ہیں درجہ رسالت میں تمام خصوصیات شامل ہیں صحابہ کرام لوگ کفار کے ساتھ سخت اور آپس میں نرم اور محبتیں بانٹنے والے تھے بحیثیت مسلمان ہمیں چاہیئے کہ آپ ﷺ کے ارشادات کے مطابق اپنی زندگیاں گزاریں اللہ کریم کو ہمارے سجدوں کی ضرورت نہیں ہے اس کی ذات سزاوار ہے کہ اسے سجدہ کیا جائے ہمارے لیے شرف ہے کہ ہم اس کی بارگاہ میں سربسجود ہوں جو نماز نہیں پڑھتے انہیں یہ سوچنا چاہیئے کہ اللہ کریم ان سے ناراض ہیں کہ انہیں سجدہ کی توفیق نہیں مل رہی انہوں نے کہا کہ قومیں طاقتور تب بنتی ہیں جب ہر فرد یہ سوچے کہ میری ذمہ داری کیا ہے جو استعداد ہمارے پاس ہے وہ اپنے ملک و قوم کے لیے استعمال کریں جب قومیں ایثار کا جذبہ رکھیں گی اللہ اور اس کے رسول کے مطابق چلیں گی تو مضبوط ہو ں گی۔