کوئٹہ(خ ن)کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات کی زیر صدارت کراچی بس ٹرمینل ہزار گنجی کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ جس میں سیکرٹری پی ٹی اے علی احمد کاکڑ ،سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ وحید شریف عمرانی،ایس پی ٹریفک پولیس ملک جاوید ،ڈائریکٹر کیوڈی اے کے علاؤہ کیو ڈی اے کے انجینئرز ، موٹروے پولیس ،کراچی بس یونین کے عہدیداران اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ کراچی بس ٹرمینل کے حوالے سے محکمہ کیوڈی اے پی سی ون دوبارہ ریوائز کرے گاجبکہ جن ٹرانسپورٹرز نے اقساط جمع کی ہیں انہیں فوری قبضہ حوالہ کر کے کام شروع کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں ٹرانسپورٹرز کے لیے ڈاؤن پیمنٹ کی شیڈول جاری کر کے اقساط جمع کروائے جائیںگے ۔ مسافروں اور عوام کی سہولت کے لیے شٹل سروس کےحوالے سے حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کوئٹہ ڈویڑن نے کہاکہ ہائی کورٹ بلوچستان کے حکم کے مطابق تمام بس ٹرمینلز کو شہر سے ہزار گنجی منتقل کیا جائے گا اس حوالے سے ٹرانسپورٹرز کے تحفظات دور کر کے محکمہ کیوڈی اے ٹرمینل میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے۔