• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منوج جوشی دیوداس کی شوٹنگ کے دوران آنکھوں کی بینائی کھو بیٹھے تھے؟

منوج جوشی - فوٹو: فائل
منوج جوشی - فوٹو: فائل

بھارت کے ورسٹائل اداکار منوج جوشی نے انکشاف کیا ہے کہ فلم دیوداس کی شوٹنگ کے دوران انکی آنکھوں کی بینائی چلی گئی تھی۔ 

سنجے لیلا بھنسالی کی 2002 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم دیوداس میں شاہ رخ خان نے مرکزی کردار نبھایا جبکہ مادھوری ڈکشٹ اور ایشوریا رائے نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ 

فلم میں منوج جوشی نے دیوداس کے والد دویجیا مکھرجی کا کردار نبھایا تھا۔ 

یوٹیوب پر اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران منوج جوشی کا کہنا تھا کہ دیوداس کی شوٹنگ کے دوران میری طبیعت خراب ہوئی جس کے بعد میں ڈیڑھ برس تک اسپتال کے بیڈ پر پڑا رہا۔ 

انکا کہنا تھا کہ میں چار دن تک کومہ کی کیفیت میں رہا، میری بینائی چلی گئی تھی اور تقریباً 19 روز تک میں کچھ بھی دیکھنے سے قاصر تھا۔ 

انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر میرا بینک کھاتہ صفر ہوگیا تھا، تاہم ایسے میں میری اہلیہ نے ٹیوشن پڑھا کر پیسے کمائے اور میرا علاج کروایا۔ 

واضح رہے کہ منوج جوشی نے ڈرامہ سیریل کہتا ہے دل سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں واپسی کی اور 2006 میں ریلیز ہونے والی فلم پھر ہیرا پھیری کے کردار ’کچرا سیٹھ‘ نے انکی فلمی دنیا میں الگ پہچان بنادی۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید