• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغیر اجازت کمرشل مقاصد کیلئے انیل کپور کا نام، تصویر اور آواز استعمال کرنے پر پابندی

دہلی ہائیکورٹ نے بغیر اجازت کمرشل مقاصد کیلئے اداکار انیل کپور کا نام، تصور اور آواز کا استعمال کرنے سے روک دیا۔

جسٹس پراتھیبا سنگھ نے انیل کپور کی طرف سے متعدد ویب سائٹس اور دیگر پلیٹ فارمز کے خلاف عبوری حکم نامہ جاری کیا۔

انیل کپور کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ کئی ویب سائٹس اور پلیٹ فارمز مختلف سرگرمیوں کے ذریعے ان کے موکل کے شخصیتی حقوق کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔

وکیل نے انیل کے نام پر مختلف اشیا اور جعلی آٹوگراف کی بغیر اجازت فروخت اور بطور موٹیویشنل اسپیکر ان کی تصویر استعمال کرکے فیس وصول کی جا رہی ہے۔

اداکار نے مقدمہ درج کرا کے اپنے شخصیتی حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے، جس میں ان کے نام، آواز، تصویر کا غلط استعمال نہ کیا جائے۔

عدالت نے کہا کہ موکل کا نام، تصویر، ڈائیلاگ اور آواز غیرقانونی طور پر کمشرشل مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید