• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

'1942: اے لو اسٹوری' کو 29 برس مکمل، انیل کپور نے پرانی تصاویر شیئر کردیں

بالی ووڈ اسٹار انیل کپور کی مشہور فلم ’1942: اے لو اسٹوری‘ کو ریلیز ہوئے 29 برس مکمل ہوچکے ہیں۔

انیل کپور نے انسٹاگرام پر فلم کی کچھ تصاویر شیئر کیں جن میں منیشا کوئرالہ، جیکی شروف اور انوپم کھیر بھی موجود ہیں۔

انہوں نے کیپشن دیا کہ 29 سال پہلے میں نے ایک بہترین انسان کا کردار ادا کیا جو دنیا میں صرف محبت پھیلانا چاہتا تھا اور اب 29 سال بعد میں دنیا کے بدترین آدمی کا کردار ادا کر رہا ہوں جو جنگ اور افراتفری پھیلاتا ہے۔


انیل کپور کا کہنا تھا کہ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ مجھے یہ شاندار کردار ادا کرنے کا موقع ملا۔

انہوں نے کہا کہ ’1942 اے لو اسٹوری‘ سے لے کر دی نائٹ منیجر تک، یقیناً میں نے بہت طویل سفر طے کیا ہے۔

یہ فلم انیل کپور کے کیریئر کی بہترین فلموں میں سے ایک سمجھی جاتی ہے، اس کے بعد انیل کے کیریئر میں اٹھان آگئی تھی۔

فلم کا گیت ’ایک لڑکی کو دیکھا‘ اور ’کچھ نہ کہو‘ نے شائقین کو بےحد متاثر کیا اور یہ گیت آج بھی لوگوں کی پلے لسٹ کا حصہ ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید