• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیکولین فرنینڈس اور سیلینا گومز کی اٹلی میں سیر

جیکولین فرنینڈس، سیلینا گومز اور دیگر دوست
جیکولین فرنینڈس، سیلینا گومز اور دیگر دوست

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ جیکولین فرنینڈس اٹلی میں امریکی گلوکارہ سیلینا گومز کے ساتھ سیر سپاٹے کر رہی ہیں۔

جیکولین ٹسکینی شہر میں ہیں جہاں انہوں نے سیلینا گومز کے ساتھ دوستی بنالی۔

دونوں سلیبرٹیز کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر جاری ہوئی ہے جس میں ان کے ساتھ چند دیگر احباب بھی موجود ہیں۔

یہ تصویر کیرولائن فرینکلن نے دیگر تصاویر کے ساتھ شیئر کی، جیکولین نے کمنٹ کرکے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔

کیرولائن کی دیگر شیئر کی گئی تصاویر میں سیلینا گومز کو معروف اطالوی گلوکار اینڈریا بوکیلی کے ساتھ بھی دیکھا گیا۔

جیکولین فرنینڈس نے بھی اینڈریا بوکیلی کے ساتھ لی گئی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کیں۔

جیکولین فرنینڈس اور اینڈریا بوکیلی
جیکولین فرنینڈس اور اینڈریا بوکیلی

انہوں نے اطالوی گلوکار کیلئے لکھا کہ آپ نے مجھے بہت خوبصورت یاد دی ہے جسے میں ہمیشہ یاد رکھوں گی، ایسا لگ رہا ہے کہ میں اب تک خواب دیکھ رہی ہوں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید