• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیوڈ بیکھم کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم ’بیکھم‘ کا ٹریلر ریلیز

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

انگلینڈ کے لیجنڈری فٹبالر ڈیوڈ بیکھم کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم کا ٹریلر نیٹ فلیکس پر ریلیز کردیا گیا۔

ڈیوڈ بیکھم کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم چار حصوں میں ریلیز کی جائے گی جس پر انکی زندگی اور فٹبال کیریئر سے متعلق معاملات دکھائے جائیں گے۔ 

بیکھم کے نام سے سیریز 4 اکتوبر سے نیٹ فلکس پر دیکھی جاسکتی ہے۔ 

اس حوالے سے جاری ٹریلر میں مانچسٹر یونائیٹڈ کا کلب جوائن کرنے سے قبل ایک ننھے اور پھر نوجوان بیکھم کو دکھایا گیا ہے۔

اس دوران وہ کہتے ہیں کہ میں نے اسکول میں بہتر انداز میں تعلیم تو حاصل نہیں کی البتہ میری خواہش تھی کہ میں فٹبال کھیلوں۔ 

ٹریلر میں ڈیوڈ بیکھم کی اہلیہ وکٹوریہ بیکھم کو بھی دکھایا گیا ہے جو یہ بتارہی ہیں کہ انکی ڈیوڈ سے کب اور کہاں ملاقات ہوئی اور وہ کس طرح ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے۔ 

اس سیریز میں ڈیوڈ بیکھم کے ایک کھلاڑی سے لے کر اسٹار اور پھر میڈیا سینسیشن بننے تک کا سفر دکھایا گیا ہے۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید