لندن (نیوز ڈیسک) لندن پولیس میں سیکڑوں کرپٹ اہلکاروں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ نے201 اہلکاروں کو معطل کر دیا۔ 860اہلکاروں کی ڈیوٹی کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایک سال کےدوران 100اہلکاروں کو برطرف کیا گیا 275اہلکاروں کے خلاف مختلف الزامات کے تحت مقدمات درج ہیں۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق پولیس فورس میں مزید کرپٹ عناصر سامنے آسکتے ہیں۔ لندن پولیس سے کرپشن ختم کرنے میں کئی سال لگیں گے۔