اسلام آباد(جنگ نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کیخلاف ٹیلی تھون فنڈ کے غلط استعمال پر کرپشن کا ایک اور کیس تیار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی پر ٹیلی تھون کے ذریعے جمع فنڈز کے غلط استعمال کا الزام ہے اور انہوں نے اگست 2022 میں ٹیلی تھون کے ذریعے فنڈ اکھٹے کیے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 4ارب 32 کروڑ روپے جمع ہوئے جس میں کروڑوں روپے کے گھپلوں کا الزام ہے۔