• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ غیر شرعی نکاح کیس، چیئرمین PTI سے جواب طلب

اسلام آباد(صباح نیوز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے مبینہ غیر شرعی نکاح کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر، 25 ستمبر کو فریقین کے وکلاء کو دلائل دینے کی ہدایت،چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ غیر شرعی نکاح سے متعلق کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد قدرت اللہ کی عدالت میں ہوئی۔ پراسیکیوٹر رضوان عباسی کی جانب سے سماعت بغیر کارروائی ملتوی کرنے کی درخواست دائر کی گئی اور کہا گیا کہ دائرہ اختیار کی درخواست پر دلائل کیلئے تیاری کرنی ہے جس کے لئے وقت درکار ہے۔

اہم خبریں سے مزید