کراچی (نیوز ایجنسی ) گندم سے بھرا جہاز بلغاریہ سے پاکستان پہنچ گیا، جس کے بعد آٹے کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ بلغاریہ سے 55ہزار ٹن گندم لانے والا پہلا بحری جہاز کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔ 24گھنٹوں میں روس سے گندم کے مزید 2 بحری جہاز پہنچ جائیں گے۔