• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مغربی پابندیاں، روس نے تیل کی برآمد کیلئے نیا روٹ تلاش کرلیا

کراچی (نیوز ڈیسک) مغربی پابندیوں کی زد میں موجود روس نے تیل کی برآمد کیلئے نیا روٹ تلاش کرلیا ، نئے صارفین کی تلاش میں مصروف روسی تیل کمپنیوں نے اگست اور ستمبر کے مہینوں میں سی پی سی بلینڈ کروڈ آئل (خام تیل ) سے لدے اپنے پہلے کارگو متحدہ عرب امارات کو بھجوائے ۔ روس نے یوکرین جنگ کے بعد سے جی سیون ممالک کی عائد کردہ پابندیوں سے بچنے کیلئے تیل کی برآمد کی نئی مارکیٹس تلاش کرلی ہیں ۔ دنیا میں تیل برآمد کرنے والے تیسرے بڑے ملک نے گزشتہ برس اپنے تیل کا بڑا حصہ چین ، بھارت اور ترکیہ کے ذریعے سے برآمد کیا جبکہ اس نے برازیل ، سری لنکا اور پاکستان بھی اپنے کارگوز بھیجے ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید