• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب عدالتوں میں 26 ریفرنسز منتقل، حساس اداروں سے مدد طلب

اسلام آباد(نمائندہ جنگ /ایجنسیاں)قومی احتساب بیورو کی جانب سے احتساب عدالت رجسٹرار آفس میں جمع کرائے گئے 80ریفرنسزمیں سے26 جانچ پڑتال کے بعدسماعت کیلئے احتساب عدالتوں کو منتقل ،54 ریفرنسز کو جانچ پڑتال کے بعدآج جمعہ کو متعلقہ عدالتوں کا بھجوایاجائے گا۔احتساب عدالت نے سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کرتے ہوئے بحال کیے گئے کیسز میں سے پہلے کیس کی سماعت کرتے ہوئے رینٹل پاور کیس میں راجہ پرویز اشرف کو طلب کرلیا۔ادھرچیئرمین نیب نے کرپشن کے خلاف کارروائیوں کے لیے حساس انٹیلی جنس اداروں کے افسران کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے‘ نیب نے اہم عہدوں پر تقرریوں کے لیے ڈیپوٹیشن پر حساس اداروں سے افسران مانگ لیے‘حساس اداروں کے افسران آئندہ چند روز میں نیب میں کام شروع کردیں گے‘چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کی منظوری سے حساس اداروں کے افسران کی خدمات کے لیے خط لکھ دیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید