• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے کیسز، سی ٹی ڈی کسی ملزم کا سراغ نہیں لگا سکی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )شہر میں ٹارگٹ کلنگ کے حالیہ کیسز میں سی ٹی ڈی کسی ملزم کا سراغ نہیں لگا سکی ہے۔ٹارگٹ کلنگ کے حالیہ واقعات پولیس اور سی ٹی دی کے لیے درد سر بن گئے ہیں۔ اسٹریٹ کرائمز اور اسلحے کی ترسیل پر قائم کی گئی خصوصی ٹیمیں بھی کوئی کارکردگی نہیں دکھا سکی ہیں۔ ہائی پروفائل ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں کون ملوث ہے سی ٹی ڈی اور پولیس تاحال ان واقعات میں ملوث ملزمان تک پہنچنے میں ناکام نظر آتی ہے۔پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ 3 ماہ کے دوران اسٹریٹ کرائمز اور ٹارگٹ کلنگز میں نئے ہتھیار استعمال ہوئے،شہر میں کالعدم تنظیم کے سلیپرز سیل کے حوالے سے بھی سی ٹی دی اور پولیس کی کارکردگی صفر ہے ۔پولیس اور سی ٹی ڈی کی نااہلی کے بعد اب وفاقی تحقیقاتی اداروں نے ہائی پروفائل ٹارگٹ کلنگز کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی اداروں نے شہر کے مختلف علاقوں سے مشتبہ افراد کو حراست میں لے بھی لیا ہے اور آنے والے دنوں میں ان افراد سے کی جانے والی تفتیش کی روشنی میں مزید کارروائیوں کا امکان ہے۔
اہم خبریں سے مزید