سلمان خان نے گپی گریوال سے کہا کہ میرے آسرے پر مت رہنا بھائی، پکچر پہ جانا کیونکہ میری پیشگوئیاں خود میری فلموں پر نہیں چل رہیں۔
بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے حال ہی میں گپی گریوال کی پنجابی فلم ’موجاں ہی موجاں‘ کے لاؤنچ ایونٹ میں شرکت کی۔
تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان خان نے کہا کہ اب باکس آفس پر فلموں کی کارکردگی جانچنے کا نیا بینچ مارک ایک ہزار کروڑ روپے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں اب کسی فلم کیلئے 100 کروڑ کا بزنس کرنا بہت پیچھے رہ جائے گا، اب تو 400، 500 اور 600 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کرنے والی فلم کامیاب کہلائے گی۔
سلمان خان کی یہ بات سن کر گپی گریوال نے کہا کہ جب ہماری فلمیں 10 سے 15 کروڑ کا بزنس کرتی تھیں تو ہم حیران رہ جاتے تھے، پچھلی بار جب ہم سے پوچھا گیا کہ کیا ہماری فلم 100 کروڑ کا بزنس کرسکتی ہے تو ہمیں نہیں پتا تھا کہ کیا کہنا چاہیے لیکن سب کچھ اچھا رہا، اب اگر سلمان سر کہہ رہے ہیں تو کچھ نہ کچھ بڑا ہو ہی جائے گا۔
سلمان خان نے گپی گریوال سے کہا کہ میرے پہ مت جانا بھائی، پکچر پہ جانا، کیونکہ میری خود کی پیشگوئیاں میری فلموں پر نہیں چل رہیں۔