• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی صدر شی جن پنگ کی جنگ زدہ شام کو تعمیر نو کی پیشکش

چین اور شام کے صدور مصافحہ کر رہے ہیں۔
چین اور شام کے صدور مصافحہ کر رہے ہیں۔

چین کے صدر شی جن پنگ نے جنگ زدہ شام کی تعمیر نو اور علاقائی حیثیت دوبارہ حاصل کرنے کیلئے تعاون کی پیشکش کردی۔

چین کے صدر نے اپنے شامی ہم منصب بشارالاسد سے کہا کہ ایک غیر مستحکم اور غیر یقینی بین الاقوامی ماحول میں چین شام کے ساتھ دوستانہ تعاون اور بین الاقوامی انصاف کے تحفظ کیلئے کام کرنے کو تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین شام کی طرف سے بین الاقوامی مداخلت کی مخالفت کی حمایت کرتا ہے اور چین شام کی تعمیر نو میں مدد کرے گا۔

شام کے صدر بشارالاسد گزشتہ روز چین پہنچے ہیں تاکہ مغربی ممالک کی طرف سے عائد پابندیوں کی وجہ سے ایک دہائی سے زائد سفارتی تنہائی کو ختم کیا جاسکے۔

صدر بشارالاسد چین کے ساتھ تجارتی تعلقات میں اضافہ چاہتے ہیں کیونکہ شام کو غیر ملکی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ 2011 میں خانہ جنگی کے بعد سے ہی مغربی ممالک نے شام پر پابندیاں عائد کردی تھیں۔

صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین شام کے ساتھ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو کے ذریعے تعاون کو مستحکم کرنے کا خواہاں ہے تاکہ علاقائی اور عالمی امن و ترقی کیلئے مثبت کام کیا جاسکے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید