• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منت میں چھپکلیاں تو نہیں دیکھیں تتلیاں بہت آتی ہیں، شاہ رخ کا پرستار کو جواب

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان اپنے پرستاروں سے مسلسل رابطے میں رہتے ہیں، اس سلسلے میں انہوں نے جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر آسک ایس آر کے سیشن منعقد کیا۔ 

اس موقع پر کنگ خان سے پرستاروں نے چند دلچسپ اور پرمزاح سوالات بھی کیے۔ 

واضح رہے کہ کنگ خان نے جب یہ سیشن شروع کیا تو انہوں نے کہا آج جمعہ ہے اور شام کا وقت ہے، میں بالکل تنہا ہوں، تو سوچا کچھ وقت آپ تمام لوگوں کے ساتھ گزاروں۔

پھر جوان دیکھنے جانا ہے!!! تو کیا آپ سب تیار ہیں۔ اس پر ایک پرستار نے سوال کیا ، منت (شاہ رخ خان کی مائونٹ میری، باندرہ ویسٹ میں واقع رہائش گاہ) میں چھپکلیاں آتی ہیں کیا؟

اس عجیب و غریب سوال پر کنگ خان ایک لمحے کو مسکرائے اور کہا  چھپکلیاں تو نہیں دیکھیں البتہ تتلیاں بہت آتی ہیں، یہ بہت خوبصورت ہوتی ہیں اور بچے انہیں پھولوں پر دیکھنا بہت پسند کرتے ہیں۔

ایک پرستار نے ان سے پوچھا کیا وہ جوان کی باکس آفس پر کامیابی سے ہونے والی آمدنی میں سے کچھ خیرات کریں گے، تو انہوں جواب دیا کہ یہ بات ان کا پورا خان  کہہ رہا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید