بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی فلاحی تنظیم ’میر فاؤنڈیشن‘ کے ذریعے نئی فلم ’جوان‘ کے مفت شوز کا اعلان کردیا۔
ایک پرستار نے ٹوئٹر پر شاہ رخ خان سے پوچھا تھا کہ آپ کی فلم بےانتہا کامیاب رہی، کیا آپ خیراتی پروگرام کا ارادہ رکھتے ہیں؟
جواباً کنگ خان نے کہا کہ میری پوری فیملی یہی بات کہہ رہی ہے، ہم جلد ہی میر فاؤنڈیشن کے ساتھ کام کرنے والے پارٹنرز تک کو فلم مفت میں دکھانے کی اجازت دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ بطور فنکار اگر میں سب کے چہروں پر مسکراہٹ لے آؤں تو یہ بہت اطمینان بخش بات ہوگی۔
حال ہی میں ایک پرستار نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’جوان‘ کا پرومو نیویارک کے مشہور ٹائمز اسکوائر پر بھی نشر کیا گیا۔