• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان تھیٹر فیسٹیول کے 15ویں روز ٹریجڈی تھیٹر پلے ’برسات‘ سندھی زبان میں پیش

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری پاکستان تھیٹر فیسٹیول کے پندرھویں روز ٹریجڈی تھیٹر پلے ”برسات “ سندھی زبان میں پیش کیا گیا۔

تھیٹر پلے کے رائٹر اور ڈائریکٹر علی روشن شیخ ہیں جبکہ ڈرامہ کی کاسٹ میں امجد گل سومرو، اعجاز علی چانڈیو، عاشق علی اور علی روشن شیخ شامل تھے۔ 

تھیٹر ”برسات“ ایک اندھے بوڑھے شخص کی سچی کہانی پر مبنی تھا، جو اپنے گھر میں بوڑھے پڑوسی کے ساتھ رہتا تھا لیکن اپنی اولاد کے سمجھانے کے بعد وہ گھر میں تنہا رہنے کو ترجیح دیتا ہے۔ 

بارش شروع ہونے اور سیلاب آنے سے پہلے اس کا پورا خاندان کسی محفوظ جگہ پر ہجرت کرنے کی تیاری شروع کر دیتا ہے۔ اس کا پڑوسی بار بار آتا ہے اور اسے بارش اور سیلاب کے خوف سے جلد از جلد گاؤں چھوڑنے پر زور دیتا ہے کیونکہ گاؤں کے سارے لوگ پہلے ہی ہجرت کر چکے ہیں لیکن وہ انکار کر دیتا ہے کیونکہ وہ اس گھر سے پیار کرتا ہے۔ 

یہ اس کے آباؤ اجداد کا گھر ہے، ایک رات چور اس کے گھر آئے اور وہ اس کے سامان کے بارے میں بحث کر رہے ہیں، ان چوروں میں سے ایک پیشہ ور ہے اور دوسرا بھرتی کا، جیسے ہی وہ چوری کرنے لگتے ہیں، نابینا بوڑھا اچانک کلہاڑی لے کر نمودار ہوتا ہے اور چوروں کو دروازے پر روکتا  اور خبردار کرتا ہے کہ وہ حرکت نہ کریں۔ 

دکھی جذبات کی عکاسی کرتے کھیل کو شائقین کی طرف سے خوب سراہا گیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید