• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دودھ کی پیداوار اور فراہمی پر ہونیوالے اخراجات کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی قائم

کراچی ( نیوز ڈیسک) کراچی انتظامیہ نے دودھ کی پیداوار اور فراہمی پر ہونیوالے اخراجات کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی قائم کردی ہے۔کمیٹی میں ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکوں کے افسران،صارفین کے نمائندے ،فارمرز، ہول سیلرز ، ماشہ خوروں اور ریٹیلرز کے نمائندے شامل ہونگے ۔کمشنر کراچی سلیم راجپورت نے کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ دودھ کی قیمت کا اس طرح تعین کریگی کہ اس سے صارفین کو ہر ممکنہ ریلیف مل سکے۔کمشنر کراچی محمد سلیم راجپوت کے دستخط سے جاری ہونیوالے نو ٹیفیکشن میں کمیٹی کو کہا گیا ہے کہ وہ دودھ کی پیداوار اور فراہمی کے عمل میں شامل تمام متعلقہ تاجروں کے ساتھ اجلاس کرے اور تمام ضروری تفصیلات اور معلومات کی روشنی میں اپنی تفصیلی رپورٹ اور سفارشات تیار کرے۔ کمیٹی سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی رپورٹ اور سفارشات میں دودھ کی پیداوار اور فراہمی میں آنے والے تمام اخراجات کو شامل کر ے ۔کمیٹی سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ اپنی سفارشات میں مارکیٹ ریسرچ کے تمام تقاضوں کو مدنظر رکھے۔
اہم خبریں سے مزید