• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کی مسلسل ترسیل یقینی بنائی جائیگی‘ چیف انجینئر کیسکو

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) کیسکو چیف انجینئر عبدالکریم جمالی نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان بھر میں بجلی کی مسلسل ترسیل یقینی بنائی جائے تاکہ عوام کو کوئی دقت پیش نہ آئے ۔صارفین بجلی ضرورت کے مطابق استعمال اور اپنے بلوں کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنائیں۔یہ بات انہوں نے ریلوے ہائوسنگ سوسائٹی بروری روڈ کے جنرل سیکرٹری راجہ عرفان اور سینئر صحافی حاجی محمد اجمل سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ کیسکو کی ہرممکن کوشش ہے کہ عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے ۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے دوارنیے میں کمی کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں امید ہے کہ اس میں کامیاب ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان بھر میں بھی بجلی غیرقانونی طریقے سے استعمال کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری ہے ۔
کوئٹہ سے مزید