ایشین گیمز 2023ء میں سری لنکا ویمنز ٹیم سیمی فائنل میں پاکستانی ٹیم کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی۔
سیمی فائنل میں سری لنکا ویمنز نے پاکستان کو 6 وکٹ سے شکست دی، پاکستان ویمنز کے 76 رنز کا ہدف سری لنکا نے 17ویں اوور میں حاصل کیا۔
ایشین گیمز ویمنز کرکٹ کے فائنل میں سری لنکا کا مقابلہ بھارتی ویمنز ٹیم سے ہو گا۔
علاوہ ازیں ٹینس ویمنز سنگلز میں پاکستانی کھلاڑی نے فاتحانہ آغاز کیا، اشنا سہیل نے پہلے راؤنڈ میں تاجکستان کی سمعیہ تکتیوا کو اسٹریٹ سیٹس میں ہرایا۔
دوسری جانب سارہ ابراہیم نے قطر کی ہند المداخا کو تین سیٹس میں شکست دی جبکہ مینز سنگلز میں پاکستان کے عقیل خان کو پہلے راؤنڈ میں شکست ہو گئی۔