• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالت کا ڈی جی FIA سے تفتیشی افسران کی اہلیت پر اظہار تشویش

کراچی(اسد ابن حسن) عدالتی احکامات کے باوجود ایف ائی اے سائبر کرائم سرکل کراچی میں تعینات افسران کی اہلیت اور قابلیت کے حوالے سے ہونے والی انکوائری نہ تومقرر کردہ 15روز میں مکمل ہوسکی اور نہ ڈی جی ایف آئی اے اور عدالت کے روبرو پیشں کی جاسکی ۔واضع ہو کہ سندھ ہائی کورٹ نے مقدمہ نمبر16میں گرفتار ایک ملزم کی ضمانت کی سماعت کے دوران تفتیشی اور نگراں افسران کی اہلیت پر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا اور ڈی جی ایف آئی اےکو ہدایت کی تھی کہ وہ کمیٹی تشکیل دے کر عدالت کو اگاہ کریں کہ آیا ڈائریکٹر سندھ ڈاکٹر فاروق، ایڈیشنل ڈائریکٹر کراچی شہزاد حیدر اور مقدمے کی تفتیشی افسر سب انسپیکٹر کومل انور سائبر کرائم تحقیقات سے نبرد ازما ہونے کی قابلیت اور اہلیت رکھتے بھی ہیں یا نہیں۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر اور ایڈیشنل ڈائریکٹر نے مذکورہ انکوائری جاری ہونے کی تصدیق کی جبکہ تفتیشی افسر نے کمنٹس دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنا معاملہ اللہ تعالی پر چھوڑ دیا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید