• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 ملزمان گرفتار کر کے اسلحہ، موبائل فون، نقدی، کار، موٹر سائیکل اور منشیات برآمد کرلی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پولیس نے مختلف علاقوں سے9ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سےاسلحہ،موبائل فون، نقدی،کار موٹر سائیکل اور منشیات بر آمد کر لی۔تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاؤن انویسٹی گیشن پولیس نے اندھے قتل میں ملوث ایک ملزم کوگرفتار کرلیا،پولیس نے مطابق گرفتار ملزم نے اپنے ساتھی کے ہمراہ 15ستمبر کو ایک کار حیدرآباد سے کراچی کیلئے رینٹ پر بک کرائی اور ڈرائیور نوید بیگ کو قتل کر کے اس کی لاش پاک لینڈ گھگھر پھاٹک پر پھینک کر فرار ہو گئے،گرفتار ملزم رحیم شاہ نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ میں نے اپنے ساتھی ملزم شہباز خان کے ساتھ مل کر ڈرائیور نوید بیگ کو غیرت کے نام پر قتل کیا تھا، پولیس نے ملزم کے قبضے سے کار نمبر AVF 650 برآمد کر لی ،جبکہ مفرور ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔گلشن اقبال پولیس نےلوٹ مار کرنے والے2ڈاکووںکو گرفتار کر کے اسلحہ،موبائل فون، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد کرلی، ملزمان شہری سے لوٹ مار کرہے تھے کہ موٹر سائیکل گشت پر مامور پولیس اہلکاروں نے بروقت کارروائی کر کے ملزمان کوگرفتار کر لیا ۔قائدآباد پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والےملزم گرفتا کر لیا ،پولیس کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ ملزم عامر خان سواتی محلہ ا سٹار گراؤنڈ لانڈھی میں ایک منگنی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کر رہا تھا ، پولیس نےملزم کو گرفتار کر کے 30 بورپستول اور راؤنڈز برآمد کر کےملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،مزید تفتیش جاریہے ،عوامی کالونی پولیس نے دوران پیٹرولنگ گٹکا فروش اور منشیات فروش ملزم مہروزکو کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے اس کےقبضے سے 3 کلو سے زائد مضر صحت گٹکا ماوا جبکہ منشیات فروش نور محمد سے آدھا کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔
اہم خبریں سے مزید