• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوتھا آل پاکستان وزیراعلیٰ فٹ بال گولڈ کپ‘12میچ کھیلے گئے

کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر) محکمہ کھیل کے زیر اہتمام چوتھا آل پاکستان وزیراعلیٰ بلوچستان فٹبال گولڈ کپ کے سلسلے میں 12میچ کھیلے گئے ،پہلے میچ میں گوادر پورٹ نے نیشنل اسپورٹس فٹبال کلب کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی گوادر پورٹ کے کھلاڑی کریم بخش نےہیٹرک کی ،دوسرے میچ میں خیبر پختونخوا نے دفاعی چیمپئن پاکستان پولیس کو 1 کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی،پاکستان پولیس کا گولڈ کپ کا سفر ختم ہوگیا،تیسرے میچ میں پنجاب کی ٹیم نے کینڈی لینڈ کراچی کو 1 کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی، ایوب سپورٹس کمپلیکس فٹبال گراؤنڈ میں پہلے میچ میں سردار محمد شہید فٹبال کلب چمن نے مدھو محمڈن کو دو کے مقابلے میں تین گول ،دوسرے میچ میں پوپو فٹبال کلب کوئٹہ نے فاٹا کو ایک کے مقابلے میں دو گول، تیسرے میچ میں افغان کلب چمن نے سبی ڈویژن کو صفر کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی۔یزدان خان ہائی سکول فٹبال گراؤنڈ میں پہلے میچ میں اسلام آباد نے دیبہ محمڈن کو ایک کے مقابلے میںچار گول سے جبکہ دوسرا میچ نصیر آباد ڈویژن اور بلوچ کلب کوئٹہ کا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا ،ریلوے فٹبال گراؤنڈ میںکھیلا گیا پہلا میچ افغان ٹی وی اور بلوچ کلب نوشکی کے درمیان برابر رہا، دوسرے میچ میں اے کے فٹبال کلب نے رخشاں ڈویژن کو یکطرفہ مقابلے کے بعد صفر کے مقابلے میں چھ گول سے،تیسرے میں اشرف شوگر ملز اور فیلکن کمپنی فٹبال کلب کا میچ تین تین گول سے برابر رہا۔مالی باغ فٹبال گراؤنڈ میںمیچ لورالائی ڈویژن اور بلوچ کلب دالبندین کا ایک ایک گول سے برابر رہا۔
کوئٹہ سے مزید