• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسائل کے حل کیلئے پاکستانی کمیونٹی کنزرویٹو میں شامل ہوں، ثمینہ خان

مانچسٹر ( علامہ عظیم جی) مسلم کنزرویٹو فورم نارتھ ویسٹ کی چیئر پرسن ثمینہ خان نے کہا ہے کہ پاکستانی کمیونٹی کو برطانیہ میں اپنا مقام حاصل کرنے کیلئے کنزرویٹو پارٹی کی رکنیت حاصل کر کے اپنی سیاست کرنی چاہئے انہوں نے کہا کہ کنزرویٹو پارٹی میں شامل ہو کر ہی مسلمان اور پاکستانی اپنے حقوق اور مسائل حل کرا سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مانچسٹر میں کنزرویٹو پارٹی کی یکم اکتوبر سے شروع ہونے والی سالانہ کانفرنس کی تیاریوں کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی اور مسلمان کمیونٹی کنزرویٹو پارٹی میں شمولیت اختیار کرکے اور اپنے مسائل کیلئے آواز اٹھا کر حقوق کا تحفظ کرنے کی کوشش کر ے،انہوں نے کہا کہ وہ نارتھ ویسٹ سے کنزرویٹو مسلم فورم کی چیئر پرسن ہیں ، ہم نے اسلامو فوبیا کے سلسلے میں اپنی حکومتی پارٹی کو اس مسئلے کے مستقل اور موثر حل نکالنے کی طرف توجہ دلائی جس کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہورہے ہیں، انھوں نے کہاکہ کچھ عرصہ قبل ہوم سیکرٹری یوکے کی طرف سے ’’گرومنگ‘‘ کے بارےمیں جس میں برٹش پاکستانیوں کو ملوث کرنے کا تاثر پیدا ہوا تھا، بیان دیا تھا، اس سلسلہ میں میں انھوں نے بطور چیئرپرسن کنزرویٹو مسلم فورم آواز بلند کی تھی جس کا بہت اچھا نتیجہ برآمد ہوا تھا ، انھوں نے کھاکہ کنزرویٹو پارٹی کی حکومت نے کوویڈ19 کے موقع پر ملک کو اقتصادی طور پر مستحکم رکھنے کیلئے شرحِ سود زیرو فیصد کر دی تھی اور کاروباری اداروں کو بلا سود قرضے دیئے تھے ۔انھوں نے کہا کہ جلد حالات میں بہتری ہوگی اور شرح سود اور مہنگائی میں خاطر خواہ کمی آئےگی ۔ثمینہ خان نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ کنزرویٹو پارٹی میں زیادہ سے زیادہ رکنیت حاصل کرکے پارٹی میں شمولیت حاصل کرکے قومی سطح پر اپنا مقام بنائیں اور پارلیمنٹ اور دیگر اہمیت کے حامل فورمز میں پہنچ کر اپنی کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کی سعی کریں۔انہوں کہا کہ برطانیہ میں آبادپاکستانی کمیونٹی اور مسلمانوں کیلئے کنزرویٹو پارٹی آئیڈیل ہے۔کنزرویٹو پارٹی کی سالانہ کانفرنس یکم اکتوبر سے شروع ہو رہی ہے اس میں برطانیہ کے وزیراعظم، وزیر داخلہ اور دیگر وزراء بھی شرکت کریں گے۔
یورپ سے سے مزید