• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان کا بڑے پیمانے پر نگرانی کا منصوبہ، چینی ٹیلی کام کمپنی سے ملاقات

کراچی(نیوزڈیسک)افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان عبدل متين قانی نے غیر ملکی خبررساں ادارےکو بتایا کہ حکمراں طالبان افغان شہروں کے لیے بڑے پیمانے پر کیمروں کی نگرانی کا نیٹ ورک تشکیل دے رہے ہیں ، جو کہ2021 میں امریکیوں کے انخلاء سے قبل تیار کیے گئے منصوبے کی ےشکیل نو ہو سکتا ہے، کیونکہ حکام دارالحکومت کابل میں پہلےہی ہزاروں کیمروں کی کمی کو پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔طالبان کے ترجمان نے کہا کہ طالبان انتظامیہ نے ممکنہ تعاون کے بارے میں چینی ٹیلی کام کمپنی ہواوے سے بھی مشورہ کیا ہے۔ قبل ازیں طالبان نے عوامی سطح پر کہا تھا کہ اس کی توجہ امن و امان کی بحالی اور داعش پر قابو پانے پر ہے، جس نے افغان شہروں میں کئی بڑے حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید