کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ کراچی کا شمار نہ صرف دنیا کے چند بڑے شہروں میں ہوتا ہے بلکہ سوا 3کروڑ آبادی کا یہ شہر پاکستان کی معاشی شہ رگ بھی ہے، تاہم 15سال کے دوران اس شہر کی روشنیاں ماند پڑچکی ہیں، پیپلز پارٹی کی کرپٹ حکومت کی ناکام پالیسیوں کا تسلسل آج بھی نگراں صوبائی حکومت میں بھی نظر آرہا ہے۔ روابطہ کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹریفک، گندگی اور بجلی و گیس کے مسائل کے ساتھ ساتھ اسٹریٹ کرائمز خصوصاً گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور موبائل فونز چھیننے اور چوری کی دیگر وارداتوں کے باعث شہر قائد میں معصوم لوگ آزادانہ نقل وحرکت سے خوفزدہ ہیں، روزانہ کی بنیاد پر ہورہے جرائم عوام کی زندگیاں بری طرح متاثر کررہے ہیں، جرائم پیشہ عناصر اب واردات کے دوران خواتین سے بدتمیزی بھی کرتے ہوئے دیکھے جاتے ہیں\