لاس اینجلس (اے ایف پی ) ہالی وڈکے کہانی نویسوں اور اسٹوڈیوز میں ہڑتال کے خاتمے کا عارضی سمجھوتہ ہوگیا ہے ۔ کہانی نویسوں کی ہڑتال نے ہالی وڈ میں فلمی سر گرمیوں کو مفلوج کردیا تھا۔ اسے2023ء کے کم ازکم بنیادی سمجھوتے کا نام دیا گیا ہے جس سے ایک ماہ سے جاری اداکاروں کی ہڑتال کے خاتمے کا بھی امکان پیدا ہوگیا ۔ جنہیں اجرتوں میں اضافہ مطلوب ہے ۔ اس ہڑتال سے فلم اور ٹیلی وژن پروڈ کشن پر جاری جمود سے کیلی فورنیا کی اقتصادیات کو اربوں ڈالرز کا نقصان ہو چکا ہے۔