• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوی کے اہلکار اور بیٹی کے قتل کا مقدمہ ڈکیتی کی دفعات کے تحت درج

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے نیوی کے اہلکار اور بیٹی کے قتل کا مقدمہ ڈکیتی کی دفعات کے تحت درج کرلیا ۔ واضح رہے کہ رواں برس ڈکیتی مزاحمت کے دوران 100سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے گذشتہ شب کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب فائرنگ سے نیوی کے ملازم 25سالہ طاہر زمان ولد منیر اور اسکی بیٹی دو سالہ انعم کے قتل کا مقدمہ مقتول کے رشتے دار فضل الرحمان کی مدعیت میںنامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا ۔پولیس حکام کے مطابق مقدمہ مدعی فضل الرحمان بھی پاکستان نیوی میںبطور سیلر ہے، اس کہنا ہے کہ اسکی بھابھی نے انھیںبتایا کہ میرا شوہر اپنی بیٹی انعم کو لیکر سی ویو گیا تھا اور وہاں سے واپس آرہا تھا کہ جب وہ اے ڈی ایم فیکٹری کے قریب پہنچا تو ملزمان نے اس پر لوٹمار کے دوران فائرنگ کی جسکے نتیجے میں طاہر زمان اور انعم جاںبحق ہوگئی ، پولیس نے اس بیان پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
اہم خبریں سے مزید