• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واپڈا اہلکار ماہانہ رشوت لیکر چوری کی اجازت دیتے ہیں، کوئٹہ بار ایسوسی ایشن

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک عابد کاکڑ ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری چنگیز حئی بلوچ ایڈووکیٹ نے کوئٹہ میں شہریوں پر پولیس اور واپڈا کی غنڈہ گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ عوام کی تذلیل بند کی جائے اگر کوئی بجلی چوری میں ملوث ہے تو اس کی بجلی کا کنکشن منقطع کیا جائے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے، آئی ایم ایف کا بوجھ غریب عوام پر ڈال کر مسائل حل نہیں ہونگے ،حکمران طبقے کی شاہی خرچوں کا بوجھ عوام پر ڈالا جارہا ہے جو غریب عوام کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے۔ کوئی قانون پولیس کو اجازت نہیں دیتاکہ وہ اس طرح غریب عوام پر تشدد کرکے ان کی تذلیل کریں۔ غریب عوام دو وقت کی روٹی کیلئے پریشان ہے اور واپڈا والے عوام پر بھاری جرمانے بھی عائد کرتے ہیں ۔حالانکہ واپڈا اہلکار خود چوری کرانے میں ملوث ہوتے ہیں ۔آئی جی پولیس اور کیسکو حکام ایسے واقعات میں ملوث پولیس و واپڈا اہلکاروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں اگر پولیس اور واپڈا اہلکاروں نے اپنا رویہ نہیں بدلا تو کوئٹہ بار ایسوسی ایشن عوام کے ساتھ مل کر احتجاج کا راستہ اختیار کرے گی۔
کوئٹہ سے مزید