• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوتھا آل پاکستان وزیراعلیٰ فٹ بال گولڈ کپ‘ 11میچ کھیلے گئے

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) محکمہ کھیل کے زیر اہتمام چوتھا آل پاکستان وزیراعلیٰ بلوچستان فٹبال گولڈ کپ 2023 کےسلسلے میں 11میچز کھیلے گئے ۔ایوب سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے پہلے میچ میں شہید یوسفی فٹبال کلب کوئٹہ نے اتفاق افغان کلب چمن کوایک کے مقابلے دو گول ،دوسرے میچ میں ایشیا گھی ملز نے سندھ کوایک گول سے جبکہ تیسرے میچ میں مسلم کلب چمن نے پاکستان ایجوکیشن بورڈ کو دو گول سے شکست دی۔یزدان خان ہائی سکول فٹبال گراؤنڈ میں کھیلا گیا پہلا میچ کوئٹہ ڈویژن اور ہزارہ کمبائنڈ کے مابین بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ دوسرے میچ میں گلگت بلتستان نے باچا خان فٹبال کلب چمن کو صفر کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی۔ قیوم پاپا فٹبال گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاک افغان چمن نے قلات ڈویژن کو صفر کے مقابلے میں دو گول، دوسرے میچ میں واپڈا نے ژوب ڈویژن کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہر ادیا ۔ریلوے فٹبال گراؤنڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں ملک گل حسن نوشکی نے ینگ خیزی کو پانچ گول ،دوسرے میچ میں بلوچستان لیویز نے ستارہ بلوچستان کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔ مالی باغ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں ملی افغان فٹبال کلب نے حسین ٹیکسٹائل ملز کو ادو کے مقابلے میں تین گول جبکہ دوسرے میچ میںایس اے فارم نے مکران ڈویژن کو ایک کے مقابلے دو گول سے ہرا دیا ۔
کوئٹہ سے مزید