نازیوں کے ساتھ لڑنے والے سپاہی کو پارلیمنٹ میں خطاب کی دعوت دینے پر کینیڈا کے اسپیکر کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسپیکر نے نازی سپاہی یاروسلوو ہنکا کا کھڑے ہو کر استقبال کرنے کا اشارہ کیا تھا۔
نازی سپاہی کو پارلیمنٹ سے خطاب کی دعوت دینے پر اسپیکر سے استعفے کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے تاہم انہوں نے پارلیمنٹ میں اراکین سے ذاتی طور پر معافی مانگ لی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں اپوزیشن جماعتوں نے اسپیکر انتھونی روٹا کی معذرت کو ناکافی قرار دے دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسپیکر انتھونی روٹا نے ہٹلر فوج کے اہلکار ہنکا کو کینیڈین اور یوکرینی ہیرو کہہ کر مخاطب کیا تھا۔
اس حوالے سے کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ نازیوں کے ساتھ لڑنے والے یوکرینی سابق فوجی کو پارلیمنٹ سے خطاب کی دعوت انتہائی شرم ناک ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ یوکرین کے صدر کے اعزاز میں پارلیمانی تقریب میں نازی سپاہی کو مدعو کرنا انتہائی شرم ناک تھا۔