نگراں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی سے روس کی نائب وزیرِ اطلاعات بیلا چریکسووا نے ملاقات کی ہے۔
اس ملاقات میں پاکستان اور روس کے ذرائع ابلاغ کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ کیا گیا۔
نگراں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے روس کے ساتھ مشترکہ پروڈکشن اور تربیتی پروگرامز کے آغاز پر زور دیا اور خطے کے امن کے لیے روس کی خدمات کو سراہا۔
دوسری جانب روس کی نائب وزیرِ اطلاعات بیلا چریکسووا کا کہنا ہے کہ روس، پاکستان کے ساتھ میڈیا کے علاوہ بھی دیگر شعبہ ہائے زندگی میں تعاون کا خواہاں ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ روس میں پاکستانی ڈراموں کو مقبولیت حاصل ہے۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین ڈراموں اور دیگر پروڈکشن کے تبادلے پر بھی غور و خوض کیا گیا۔