مانچسٹر (ہارون مرزا) ہزاروں برطانوی ڈرائیورز کو مقامی کونسلز کی طرف سے جرمانے کا سامنا ہے، پولیس کے مطابق متعدد کونسلز نے جرمانہ کرنے کے اختیارات کیلئے درخواست دی ہے مئی 2022سے کونسلز ڈرائیورز کو پینلٹی چارج نوٹس جاری کرنے کے اختیارات کیلئے درخواست دینے کے قابل ہو گئی ہیں، 12کی درخواستیں منظور کر لی گئی ہیں جن میں ڈرہم اور لوٹن بھی شامل ہیں، دیگر کونسلز نے بھی اختیارات کیلئے درخواست دینے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ اختیارات کے تحت خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کو بس لین میں غلط ڈرائیونگ کرنے، پیلے رنگ کے باکس کے جنکشن میں رکنے، دائیں یا بائیں موڑ پر پابندی کی خلاف ورزی، غیر قانونی یو ٹرن، یک طرفہ گلی میں غلط راستے پر جانے اور ٹریفک ضابطے کو نظر انداز کرنے پر جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔ لوٹن کے رہائشیوں نے کہا ہے کہ کاریں ان کے شہر کو وائلڈ ویسٹ بناتی ہیں اس کے باوجود کونسل کو پارکنگ جرمانے کے ساتھ پولیس کو بھی نئے اختیارات حاصل ہیں، کونسل اور پولیس دونوں اب لوٹن میں پی سی این جاری کر سکتے ہیں لیکن مایوس رہائشی یہ نہیں دیکھ سکے کہ کونسل کس طرح قصبے میں اضافی نقدی خرچ کر رہی ہے ،مقامی رہائشی کے مطابق اس نے ٹریفک وارڈنز کو شاذ و نادر ہی دیکھا اور شکایت کی کہ وہ پارکنگ سے نمٹنے کیلئے کافی کام نہیں کر رہے ہیں۔51سالہ لی بولٹن نے کہا کہ کچھ نجی ٹھیکیدار 40فلیٹ بلاکس کیلئے پارکنگ کی صرف چھ جگہیں بنا رہے ہیں، انہوں نے محسوس کیا کہ جنوری کے بعد سے صورتحال خراب ہو گئی ہے، جب کونسل کو پی سی این ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔بیری بولٹن ونڈوز کے کارکن نے کہا کہ ٹریفک والے کبھی نہیں ہوتے مجھے یاد نہیں کہ میں نے آخری بار ہائی ٹاؤن میں ٹریفک وارڈن کو کب دیکھا تھا، مجھے60پاؤنڈ کا بل ملا،پارکنگ نافذ کرنے والی چیز خوفناک ہے، شہر کے آس پاس بہت سارے کیمرے ہیں، بہت محتاط ڈرائیور ہوں۔