نیویارک (عظیم ایم میاں ) بھارتی وزیر خارجہ کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے موقع پر کشمیریوں اور سکھوں نے اقوام متحدہ کے سامنے علیحدہ علیحدہ احتجاجی مظاہرے کئے ۔سخت بارش کے باوجود کشمیریوں کی بڑی تعداد نےبینرز اور پلے کارڈ اٹھائے کشمیریوں کے حق خود اختیاری کی حمایت اور بھارتی استبداد یت کے خلاف نعرے بلند کرتے ہوئے احتجاج کیا ۔ احتجاج کیلئے واشگٹن سے آئے ہوئے کشمیری رہنما ڈاکٹر غلام نبی فائی نے کشمیریوں پر بھارتی مظالم بارے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو ایک میمو رنڈم بھی ارسال کیا ہے ۔