• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ، ہنر مند محنت کشوں کی کم از کم ماہانہ اجرت 33,280 روپے غیر ہنر مندوں کی 32,000 مقرر

کرچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ میں ہنر مند محنت کشوں کی کم از کم ماہانہ اجرت 33,280 روپے اور غیر ہنر مند محنت کشوں کی 32,000 روپے ماہانہ مقرر کردی گئی، جس کا اطلاق یکم جولائی 2023 سے کیا جائےگا۔ سندھ کم از کم اجرت بورڈ کے چیئرمین ذوالفقار علی نظامانی کے مطابق کم از کم اجرت بورڈ نے صوبہ سندھ کی فیکٹریز میں کام کررہے ہنر مند اور غیر ہنر مند محنت کشوں کی کم سے کم اجرت باالترتیب 33,280 روپے اور 32,000 روپے ماہانہ مقرر کی ہے، ان اجرتوں کا اطلاق یکم جولائی 2023 سے ہوگا، اس ضمن میں آجر 14 دن کے اندر اپنے اعتراضات چیئرمین سندھ کم از کم اجرت بورڈ کے دفتر میں جمع کرا سکتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید