اوکاڑہ(نمائندہ جنگ) محکمہ اینٹی کرپشن کے مقدمہ میں گرفتار ہونے والے بشری بی بی کے سابق شوہر خاورمانیکا کو عدالت میں پیش کر دیا گیا،سینئر سول جج نے8روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن حکام کے حوالے کر دیا، تھانہ اینٹی کرپشن اوکاڑہ میں درج سرکاری زمین پر ناجائز تعمیرات اور سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے سمیت دیگر الزامات کے تحت درج مقدمہ میں گرفتار سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کو اینٹی کرپشن حکام نے سینئر سول جج اوکاڑہ کی عدالت میں پیش کر دیا،خاور مانیکا کو اتوار کے روز لاہور سے گرفتار کیا گیا ایک روزہ راہداری ریمانڈ ملنے کے بعد محکمہ اینٹی کرپشن کے حکام خاور مانیکا کو اوکاڑہ لے آئے یہاں انہیں تھانہ اوکاڑہ کینٹ میں رکھا گیا،پیر کے روز خاور مانیکا کو سینئر سول جج اوکاڑہ ابرار علی خان کی عدالت میں پیش کیا گیا ا س موقع پر پولیس کی طرف سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، عدالت نے حکم دیا کہ ملزم خاور مانیکا کو4اکتوبر کو دوبارہ پیش کیا جائے۔