• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابقہ صوبائی حکومتیں بلدیاتی انتخابات نہیں چاہتی تھیں ہم نے کروائے، الیکشن کمیشن

اسلام آباد(ایجنسیاں)سیکرٹری الیکشن کمیشن عمرحامدخان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا کوئی فیورٹ نہیں‘ہم سب کو لیول پلیئنگ فیلڈ دینے کی کوشش کریں گے‘عام انتخابات میں دھاندلی کا کوئی امکان نہیں ‘ہمارے ساتھ بہت کچھ ہوا، اس کو پس پردہ رکھا ہوا ہے‘سابقہ صوبائی حکومتیں رضامند نہیں تھیں تاہم ہم نے پھر بھی ملک میں بلدیاتی انتخابات کروائے‘یقینی بنا رہے ہیں کہ الیکشن کمیشن سے جو غلطیاں ماضی میں ہوئیں وہ دوبارہ نہ کی جائیں ۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور نے الیکشن کمیشن کو ملک بھر میں انتخابات جنوری 2024 کی بجائے قومی اسمبلی تحلیل کیے جانے کے بعد نوے روز کی آئینی مدت کے اندر کروانے کی سفارش کردی۔سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ہم سب کولیول پلیئنگ فیلڈ دے رہے ہیں۔ جو انتظامات کر رہے ہیں، اس میں دھاندلی کا کوئی امکان نہیں ہوگا‘کمیٹی نے انتخابات کے دوران نتائج مرتب کرنے کے عمل پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے رزلٹ مینجمنٹ کو مزید بہتر کرنے کی تجاویز بھی دیں۔
اہم خبریں سے مزید