اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ )نگران وزیرمذہبی امورانیق احمد نےعازمین حج کیلئےخوشخبری سنادی ہے کہ نئی حج پالیسی 2024 نو ماہ پہلے ہی تیار کرلی گئی، میڈیا سے گفتگو میں وزیرمذہبی امورنےکہاکہ وفاقی کابینہ سے پالیسی کی منظوری دس روزمیں لےلی جائیگی گزشتہ برس حج پالیسی میں تاخیر سےکئی مسائل پیش آئے اس مرتبہ کوشش ہے کہ حجاج کی زیادہ سے زیادہ خدمت کی جا ئے، نئی حج پالیسی میں 40 روزکےحج سمیت کم مدت کا حج بھی شامل ہوگااب پاکستانی حاجی گم نہیں ہونگے،عازمین حج کو مخصوص رنگ اور ڈیزائن کے2 سوٹ کیس دئیےجائینگےانکاکہنا تھا کہ سوٹ کیس پر کیو آرکوڈکی صورت میں عازمین حج کے کوائف موجود ہونگے سوٹ کیس پرنام،پاسپورٹ نمبر،رہائشگاہ،مکتب نمبر سمیت دیگرمعلومات ہونگی، عازمین حج اب ہر وقت پاکستان میں اہلخانہ سے رابطے میں رہ سکیں گے،عازمین کو پہلی مرتبہ خصوصی موبائل پیکچ دیا جائیگا۔